آئندہ سیزن میں گندم کی کٹائی کیلئے حکومت جدید مشینری فراہم کریں ،نعمت شاہ روغانی

رزڑ (صوابی ٹائمز نیوز) انجمن کاشتکاران خیبر پختونخواہ کا اجلاس زیر صدارت نعمت شاہ روغانی منعقد ہوا .اجلاس میں عالم شیر خان سیکرٹری،سید ابدال باچہ ضلع صوابی صدر ،ظاہر محمد صدر مردان ،صوبائی سینئر نائب صدر حاجی شیر بہادر خان ،ضلع مردان سیکرٹری فرمان علی خان ،قمر زمان ایڈوکیٹ تحصیل تخت بھائی نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی کیلئےجدید مشینری کی اشد ضرورت ہے کیونکہ مزدور نایاب ہیں .محکمہ زراعت نے گزشتہ سال جو مشین کروڑوں روپے چائنہ کمپنی سے خریدی تھی وہ بلکل خراب اور ناقص ہےجس کی وجہ سے اس نے اس سال گندم کی کٹائی نہیں کی .محکمہ زراعت کو چاہیے کہ بے کار اور خراب مشینری کمپنی کو واپس کریں اوراس کی جگہ جدید اور کار آمد مشینری کمپنی سے لے لیں تاکہ گندم کی آئندہ سیزن کیلئے ضروری انتظامات ہو سکیں. اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مصنوعی کھادوں اور جراثیم کش ادویات کے قمتیوں میں بے پناہ اٍضافہ ہو چکا ہے جس کو حکومت واپس لیکر ان اشیائ کی قیمتیں کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں .

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں