ضلعی انتظامیہ صوابی کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز) ڈپٹی کمشنر صوابی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صوابی اصلاح الدین نے صوابی مین بازار کا معائنہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر لاہور ثناء حفيظ نے جہانگیرہ بازار کا معائنہ کیا. اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون عظمیٰ مکرم نے بام خیل بازار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو عادل وسیم صاحب نے مرغز بازار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی مہران خان نے گندف بازار کا معائنہ کیا. اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو صوابی افتخارالدین نے مختلف فلور ملوں کا معائنہ کیا. جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون لاہور محمد فاروق صاحب نے انبار و کھنڈہ بازار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو لاہور نے تورڈھیر اور جلبئی بازار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ عبد المقصد نے شیوہ آڈہ بازار کا معائنہ کیا.ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کے مطابق ضلعی انتظامیہ صوابی کے افسران روزانہ کی بنیاد پر صبح صادق کے اوقات میں منڈیوں میں بولی کے بعد سرکاری نرخنامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں صوابی بھر میں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جاتا ہے. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے.

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں