اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےصوابی میں فاطمہ فرٹیلائزر لمٹیڈ کی وساطت سے گندم پیداوار میں بہتری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہا ہے

صوابی(صوابی ٹائمز نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےصوابی میں فاطمہ فرٹیلائزر لمٹیڈ کی وساطت سے گندم پیداوار میں بہتری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی بلاامتیاز فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔ صوابی کی ترقی، عوامی محرومیوں کاازالہ اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔غربت خاتمہ فنڈزکے تحت ضلع صوابی کیلئے17کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس میں سے آدھا فنڈ بنجر اراضی پر فصلوں اور بیج پر صرف کیا جائے گا جس کی بدولت زیتون،کرونڈا اور پھول وغیرہ کے کاروبار اور کاشتکاری کو فروغ ملےگا۔ موجودہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبودکیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلا رہی ہے اسی سلسلے میں قومی اسمبلی میں زراعت کے حوالےسے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔زراعت کے حوالے سے تحقیق کو مزید بہتر کرنے پر حکومت کام کر رہی ہے۔

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں