بے روزگار نوجوان آن لائن کمپنیوں سے ہوشیار رہیں ۔

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز) آج کل روزگار کے نام پر بے روزگار نوجوانوں کو روشن مستقبل اور رات و رات امیر بننے کے خواب دکھا کر غیر ملکی آن لائن کمپنیاں نوجوانوں کو لوٹنے میں‌مصروف ہیں .لہذا نوجوانوں کو ہوشیار رہنا چاہیے .جس کی واضح ثبوت 2014 سے 2018 تک صوابی کی نوجوانوں کو لوٹنے والے کمپنیاں ٹائنز ،فائٹو سائنس ،پے ڈائمنڈ ،جیم سٹریٹ نے سرمایہ کاری کے نام پر نوجوانوں سے لاکھوں روپے کھا کر غائب ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق پے ڈائمنڈ میں کام کرنے والے نوسر باز شجاعت علی ملک جن کا تعلق ضلع اٹک سے ہے نے ملک کے دوسرے حصوں کی طرح صوابی کے نوجوانوں سے 80،90لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ ابھی تک اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی متاثرہ نوجوانوں نے ایف آئی اے میں کیس جمع کر کے حکومت سے اس شخص کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے .

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں