عوامی نیشنل پارٹی صوابی کی کابینہ کا اہم اجلاس صوابی میں منعقد ہوا

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز)صوابی عوامی نیشنل پارٹی افس میں چاروں تحصیلوں اور ضلع صوابی کے کابینہ کا مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر حاجی امان اللہ حان نے کی جہبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری نوابزادہ خان نے انجام دیئے تلاوت کی سعادت سنئیر نائب صدر تحصیل رزڑ طیب زمان ایڈوکیٹ نے حاصل کی 20 ستمبر کے ضلع کونسل کے اجلاس اور 27 ستمبر کو خاجی شعیب خان شہید کی برسی کے ایجنڈے پر سیرِ حاصل بحث ہوئی اجلاس سے تحصیل رزڑ کے جنرل سیکرٹری توصیف اعجاز خان یوسفزئی ضلعی نائب صدر حمید الحق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایاز شعیب خان اکمل کاکا تحصیل صوابی کے صدر گل ولی خان جنرل سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ تحصیل ٹوپی کے صدر پیر محمد تحصیل لاہور کے صدر حاجی قمر خان انفارمیشن سیکریٹری تحصیل رزڑ گوہر علی اسماعیلہ جبکہ اخر میں ضلعی صدر حاجی امان اللہ حان نے حطاب کیا اجلاس کے دوران پارٹی کے اہم ساتھیوں کی وفات پر مشترکہ دعا کی گئی.

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں