صوابی بھر میں پرائیویٹ سکولز انتظامیہ اور والدین کے درمیان فیس کے معاملے میں تکرار معمول بن گیا

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز)سکول انتظامیہ بضد ہے کہ بچے سکول میں پڑھے یا نہ پڑھے فیس تو دیں گے .گزشتہ 6 مہینوں سے کرونہ کے باعث تمام سکولز بند رہے اور بچوں کے امتحانات بھی نہ ہوسکے اور حکومت اقدام کی وجہ سے تمام بچوں کو اگلے کلاسوں میں اپ گریڈکیا گیا تا ہم اب فیس کے معاملے میں سکولوں کے انتظامیہ اور والدین کے درمیان تکرار معمول بنتا جا رہا ہے .آئے دن سکولز میں جھگڑے ہوتے رہتے ہیں .والدین کا موقف ہے کہ بچے سکول آئے نہیں اور سکول والوں نے کچھ پڑھا نہیں تو فیس کیوں لی جارہے ہے جبکہ سکول انتظامیہ بضد ہے کہ بچے سکول میں پڑھے یا نہ پڑھے فیس تو دیں گے .

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں