موساد چیف امارات کے دورے کے بعد بحرین پہنچ گئے

مقبوضہ بیت المقدس (ما نٹرنگ ڈسک) اسرائیل کے بدنام زمانہ بیرون ملک خفیہ آپریشن کے ذمہ دار اداے موسادکے سربراہ یوسی کوہن متحدہ عرب امارات کیدورے اور اماراتی حکام سے ملاقاتوں کے بعد خلیجی ریاست بحرین پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوہن کو ابوظبی اور اسرائیل کے مابین تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا گاڈ فادر سمجھا جاتا ہے۔
اب وہ بحرین کیساتھ تعلقات استوار کرنے کے مشن پر ہیں۔مختلف اسرائیلی اور مغربی رپورٹس میں یہ ذکر کیا گیا کہ بحرین وہ ملک ہوسکتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے بعد قابض ریاست کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرے گا۔ بحرین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے معاملے کے لیے تیار کردہ صدی کی ڈیل کے نام سے موسوم منصوبے کو قبول کر چکا ہے۔
امارات سے تعلقات نارمل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب موساد کے سربراہ نے خلیج میں کسی عرب ریاست کے آئندہ دورے کا اعلان کیا جس کا اس ملک کے ساتھ قبضے سے عوامی تعلقات نہیں ہیں۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل گذشتہ جون میں یہ اطلاع دی تھی کہ یوسی کوہن اپنے رہ نمائوں کو غرب اردن کے الحاق کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے کی تجویز دی چکے تھے جس میںانہوں نے کہا تھا کہ ہم غرب اردن کا الحاق روک کر بعض عرب ممالک کیساتھ تعلقات استوار کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں