وزیراعلیٰ محمودخان کی زیرصدارت خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی نے ہدایات دی ہے کہ تمام وزراء اور سیکریٹریز پندرہ دنوں کے اندر اپنے محکموں میں دو سال سے زائد ایک ہی عہدے پر کام کرنے والے کلرکل اسٹاف کے تبادلوں کا ہوم ورک تیار کریں.صوبائی اور ضلعی سطح پر دفتروں میں طویل عرصے تک تعینات اہلکاروں کا فیلڈز میں تبادلہ کیا جائے ،ایک دفعہ ٹرانسفر کے بعد کسی کی کوئی سفارش نہیں آنی چاہیے،کارکردگی اور شہرت کے بنیاد پر اہلکاروں کے بلیک ، گرے اور وائیٹ لسٹیں تیار کی جائیں، گرے لسٹ میں شامل اہلکاروں کا تبادلہ اور بلیک لسٹ میں شامل اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے.وزیر اعلی نے ہدایات دی ہے کہ کسی بھی تحصیلدار اور پٹواری کو ان کے اپنی تحصیل اور علاقے میں تعینات نہ کیا جائے،تمام محکمے ای ٹرانسفر پالیسی اپنانے پر کام کریں.

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں