مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

مردان(صوابی ٹائمز نیوز) مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا،ایم ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حامد اسلام نے پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اس حوالے سے تقریب ایم ڈی اے آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایمپلائز یونین کے صدر فیض اللہ خان سمیت تمام سٹاف نے شرکت کی ،خطاب کرتے ہوئے پی ڈی حامد اسلام نے کہاکہ شجرکاری مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پودے فراہم کئے ہیں، شیخ ملتون کے تمام سیکٹروں میں پودے لگانے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور شہری بھی بڑھ چڑھ کر اس قومی مہم میں اپنے حصہ کے پودے لگائیں تاکہ گرین اورکلین پاکستان کو شرمند ہ تعبیر کیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ایم ڈی اے کی حدود میں تین ہزار پودے لگانے کا ہدف مقررکیاگیاہے مہم کے دوران ایس ایچ او شیخ ملتون سب انسپکٹر ارشد خان اور ایمپلائزیونین کے صدر فیض اللہ کے علاوہ بچوں نے بھی پودے لگائے اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں