سونے کی قیمت ایک اور بلند سطح پر پہنچ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈسک) سونے کی قیمت ایک اور بلند سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری دن میں سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2250 روپے اضافے کے بعد فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 12 امریکی ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1 ہزار 825 امریکی ڈالر ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اب پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب نئی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں