پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے 3515 گرام چرس برآمد کرلی

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز) پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے 3515 گرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ٹاسک پر منشیات کی خاتمے تک ضلعی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او گدون سب انسپکٹر شمس القمر خان نے بمع پولیس نفری دوران گشت خفیہ اطلاع پر بمقام مقبرہ گندف میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث شیراز محمد کو قابو کرکے قبضہ سے 1705گرام چرس برآمد کرلی۔دوسری کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فروش غلام نبی کو بمقام روڈ نمبر 4 کارخانہ جات میں حراست میں لیکر قبضہ سے 1810گرام چرس برآمد کرلی۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیئے گئے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس کا قلع قمع کیا جاسکے۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں