پنج پیر میں دو خاندانوں کے درمیان تنازعہ ختم دشمنی دوستی میں بدل گئی

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز)پنج پیر میں دو خاندانوں کے درمیان تنازعہ ختم دشمنی دوستی میں بدل گئی دو فریقین کے درمیان پچھلے کئی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے جو کہ جرگہ کی کوششوں سے آج تنازعہ ختم ہوا اور دشمنی دوستی میں بدل گئی آج مسجد غالی خیل میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے بزرگوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب میں دونوں خاندانوں کو آپس میں ملا لیا گیا اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ دونوں فریقین سے حلف لیا گیا کہ ائندہ کے لئے تمام تر گلے شکوے بھلا کر دوستوں کی طرح زندگی گزاریں گے فریقین اول میں یعقوب جان، اکبر جان، شیرزمین جبکہ فریقین دوم میں مقرب خان، نعیم خان، اور ظہور استاد شامل ہیں جرگہ ممبران میں شیرین محمد درہ، علی حیدر مانیری، فیاض درہ، پروفیسر محمد زبیر پنج پیر، ناظم حشمت اللہ پنج پیر، شیراز خان، ناظم رضا شاہ، اعجاز ممبر، اور حسن پنج پیر شامل ہیں

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں