مضر صحت کلیجی برآمد،ملزمان گرفتار

چھوٹا لاہور(صوابی ٹائمز نیوز) لاہور پولیس کا ناکہ بندی کے دوران کاروائی 10 من مضر صحت کلیجی برآمد،دو ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایات کی پیش نظر میں ضلعی پولیس نے جگہ جگہ پر ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی چھوٹا لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد ,اے ایس آئی انتخاب عالم ناکہ بندی پر موجود تھے ۔اس دوران اے سی چھوٹا لاہور نجم اللہ داوڑ اے ایس آئی انتخاب عالم کے ہمراہ اشیاء خوردنوش کی چیکنگ کے خاطر بمقام پشاور موٹروے صوابی چیک پوسٹ انبار انٹرچینج میں دو ملزمان منور خان اور احتیار اللہ ساکنان پشاور کے ساتھ مال مویشی کی کلیجی 300کلو, 33 کاٹن چیکن پیس,اورکاٹن میں 200 کلو کلیجی مرغیوں کی برآمد ہوکر جو ناغہ کے روز پشاور سے پنجاب سمگل کر رہے تھے ملزمان بالا کو گرفتار کرکے مضر کلیجی قبضہ میں لیکر اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر صوابی سلیم اقبال نے FSCO 3/6,269,273ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔جبکہ مضر صحت کلیجی کے کاٹن پر نہ ایکسپائری ڈیٹ تھا اور نہ کوئی لیبل تھا۔

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں