چراغ تلے اندھیرا شہرام ترکئی کے اپنے ہی گاؤں کا روڈ کھنڈرات میں تبدیل عوام سراپا احتجاج

رزڑ (صوابی ٹائمز نیوز) چراغ تلے اندھیرا شہرام خان ترکئی کے اپنے ہی گاؤں کا روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا راہ گیروں اور ٹرانسپورٹروں کا جینا حرام ہوگیا ہے بارش کے بعد سڑک تالاب کا سا منظر پیش کرتا ہے جب کہ گرمی اور شدید دھوپ کی وجہ سے گاڑیوں کی آنے جانے سے گرد و غبار کے بادل اُٹھ ر ہے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈاگئی روڈ سے لیکر ترکئی تک تقریبا دو کلومیٹر سڑک گیس پائپ لائن کی کدائی کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے کدائی کے بعد محکمہ گیس والے بڑے بڑے کھڈے چھوڑ کر غائب ہو گئے ہیں جو کہ آئے دن حادثات کا سبب بن رہی ہے اس کے علاوہ رکشہ مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ ہمارے محنت مزدوری کے رقم سے لی گئی گاڑیاں روزانہ خراب ہو کر ہم ورکشاپ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے منتخب نمائندوں شہرام ترکئی اور عثمان ترکئی نے اس روڈ کی مرمت نہ کی تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے واضح رہیں کہ اسی روڈ پر ترکئی فیملی کے بلند اقبال ترکئی ،عثمان ترکئی وغیرہ کا روزانہ صبح شام آنا جانا رہتا ہے لیکن پھر بھی اس کو عوام کی مشکلات نظر نہیں آرہی .

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں