کالوڈھیر میں محنت مزدوری کے پیسے مانگنے پر سیف اللہ نامی نوجوان قتل

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز)کالوڈھیر میں محنت مزدوری کے پیسے مانگنے پر سیف اللہ نامی نوجوان قتل،پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق ادینہ گاوں سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ نامی نوجوان نے کالوڈھیر میں اشفاق نامی شخص کے مکان کے رنگسازی کا ٹھیکہ مبلغ 15000روپے پر لیاتھا اور چار دن سے اس مکان میں رنگسازی کے کام میں مصروف تھاکہ مکان کا مالک بمعہ رائفل داخل ہوا تو سیف اللہ نے اپنی مزدوری کے رقم اداکرنےکا مطالبہ کیاجس پر اشفاق نے سیف اللہ پر رائفل سے فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں سیف اللہ شدید زخمی ہوگیاجس کو مقامی ہسپتال پہنچایاگیاتاہم وہ دم توڑ گئے۔پولیس تھانہ کالوخان نے ملزم اشفاق ولد راج ولی سکنہ کالوڈھیر کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔علاقہ کے عوام نے مزدور سیف اللہ کے قتل کو ظلم کی انتہاء قرار دیکر کئی سوالات اٹھادیے کہ اگر کوئی مزدور اپنے خون پسینے کی کمائی مانگے گا تو اس کو قتل کیا جائے گا؟کیا کوئی غریب اپنا حق مانگنےگا تو اسے مارا جا ئے گا؟عوام نےحکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئےکہاہےکہ سیف اللّہ کے قاتل کوجلدازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں