صوابی ،دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز) تھانہ یار حسین کے حدود میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس صوابی کا سارجنٹ تیمور خان زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈی آئی جی شیر اکبر خان نے ڈی پی او عمران شاہد کے ہمراہ فوری طور پر جاے وقوعہ کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہدایات جاری کر دی۔پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ایس ایچ او زاہد خان کا صاحبزادہ ٹریفک سارجنٹ تیمور خان صبح معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دینے کے لئے موٹر سائیکل پر اپنے گائوں دوبیان سے صوابی آرہے تھے جب وہ تھانہ یار حسین کے قریب پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں گردن میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گئے۔یا رحسین پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجروح کانسٹیبل تیمور خان کو فوری طور پر مردان کے ہسپتال کو منتقل کر دیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے علاقے میں گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق مجروح کانسٹیبل تیمور خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 35مشکوک افراد کو گرفتار کر لئے۔جن کی تصدیق ہونے پر رہا کر دیئے گئے۔

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں