ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق

صوابی(صوابی ٹائمز نیوز) موضع تورڈھیر میں ٹریفک کے حادثے میں پولیس اہلکار عمر فاروق کا کمسن بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد عیان گذشتہ روز اپنے گھر تورڈھیر میں ایک موٹر سائیکل کی زد میں آجانے سے شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا متوفی ڈی ایس پی رزڑ کے گن مین عمر فاروق کے صاحبزادے تھے۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں