رشکئی دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ہوگیا

رشکئی (صوابی ٹائمز نیوز) تحصیل رزڑ کے گاؤں رشکئی حدود تھانہ کالوخان میں دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ہو گیا فریقین آپس میں بحل گیر ہو گئے تفصیل کے مطابق فریق اول لائق زمان ،اسرار خان ،حکم خان ،دیار خان وغیرہ کا فریق دوم استراج خان ،گل فراز خان ،شیر حیدر ،بحرام خان وغیرہ کے ساتھ گذشتہ تقریباََ نو سال سے تنازعہ چلا آرہا تھا جس میں فریق اول کی جانب سے دو بھائی اسرار خان اور مثل خان عرف باجوڑے قتل ہوئے جب کہ فریق دوم کی طرف سے ایک نوجوان ذاکر خان ولد گل فراز خان قتل ہوا تھا دونوں فریق کی جانب سے صلحہ ہونے پر دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی .اس موقع پر ڈی آر سی صوابی کے صدر اور ڈی ایس پی رزڑ کے علاوہ بلند ترکئی نے بھی شرکت کی جب کہ شیخ القرآن و شیخ الادب مولانا روح الامین ترکئی نے فریقین سے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اس بات کا حلف لیا کہ آئندہ ایک دوسرے کے ساتھ کسی قسم کی عداوت رکھیں گے نہ نقصان پہنچائیں گے بلکہ بھائیوں کی طرح آپس میں شیر وشکر ہوکر رہیں گے .

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں