مہنگائی 2.29 فیصد سے بڑھ کر 9.77 فیصد ہوگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈسک)ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے .گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا .ایک ہفتے کے دوران ،انڈے ،ٹماٹر، چکن ،پیاز ،چینی ،آٹے اور پٹرولیم مصنوعات سمیت اٹھارہ اشیاء مہنگی ہوئیں اور دال چنا ،دال مسور ،آلو اور لہسن سمیت سات اشیاءسستی ہوئی ہیں جب کہ 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں .اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں .اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادون پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 9.77 فیصد ہوگئی .وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا.

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں