رزڑ میں کوروناتیزی سےپھیل رہا ہے ،نواں کلی میں ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

تحصیل رزڑ (صؤابی ٹائمز نیوز)رزڑ میں سینکڑوں افراد کورونا سے متاثرہےنواں کلی میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی ترکئی ہاؤس سمیت تحصیل رزڑ میں سینکڑوں افراد کورونا وبا کا شکار ہو گئے ہیں .سرکاری اعداد شمار کے مطابق حالات تسلی بخش ہیں مگر حقیقیت میں علاقہ رزڑ کے تمام علاقوں میں کورونا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے سب سےزیادہ متاثرہ علاقہ تحصیل رزڑ ہیڈ کوارٹر نواں کلی ہے جس میں اب تک تقریباََ 10 افراد موت کے اغوش میں چلے گئے ہیں جب کہ تاحال درجنوں افراد اس مرض سے متاثر ہیں سرکاری طور پر لاش کو سرکاری تحویل میں لینے کے ڈر سے اکثر لوگ کورونا کے مرض کو چھپا رہےہیں جب کہ سرکاری ہسپتالوں میں جانے سے بھی لوگ کترا رہے ہیں جس کی وجہ سےاکثر لوگ پرائیوٹ کلینکس جا کر خود سے علاج کر کے گھر کے افراد کیلئے خطرے کا سبب بن رہے ہیں کورونا کا مرض نہ صرف سانس کے نظام کو متاثر کرتا ہے بلکہ دل کے شیریان ،گردوں اور دماغی نظام کو بھی متاثر کر کے موت کا سبب بنتا ہے .

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں