ثمرہارون بلور اے این پی خیبرپختونخوا کی ترجمان مقرر

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور کو صوبائی ترجمان مقرر کردیا ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ترجمان صدرالدین مروت اپنی ذمہ داریاں بخوبی نہ نبھاسکیں۔ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ پارٹی معاملات کو زیادہ وقت نہیں دے سکے اور اسی وجہ سے باچاخان مرکز سمیت پارٹی کیلئے مسائل پیدا کردیے گئے تھے جس کے بعد صوبائی تنظیم کی جانب سے صدرالدین مروت پر جرگہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے صوبائی کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا لیکن صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ثمرہارون بلور کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے اور اس فیصلے کی توثیق آئندہ صوبائی کونسل اراکین سے بھی لی جائیگی۔

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں