ترکئی ہاؤس کے جلسے میں موجود تمام ورکرز کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے، خلیل احمدقریشی

رزڑ (صوابی ٹائمز نیوز) گزشتہ روز ترکئی ہاؤس میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں حکومت کے تمام حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز کو نظر انداز کر کے سینکڑوں لوگوں کو جمع کیا گیا جبکہ اب ترکئی ہاؤس کے بلند اقبال کے فیملی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے .موصوف نے اس جلسے سے خطاب بھی کیا تھا اور لوگوں سے گھل ملے تھے . ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما خلیل احمد قریشی نے صوابی ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی لئے جلسے میں آئے ہوئے تمام ورکرز اور ترکئی ہاؤس کے تما م ورکرز کا کرونا ٹیسٹ ہونا چاہیے کیونکہ اس سے علاقہ میں وبائ پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے .

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں