چھوٹا لاہور پولیس کی منشیات فروش و اشتہاریوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری

چھوٹا لاہور :پولیس نے منشیات فروش و اشتہاریوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے05منشیات فروش اورایک اشتہاری سمیت 13ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے11021گرام چرس،07عدد ریفل/بندوق،ایک کلاشنکوف،04عدد پستول بمع سینکڑوں کارتوس برآمدکر لی گئی.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی وضع کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور شفیق احمد بنع پولیس ٹیم،اے ایس آئی انتخاب عالم ،اے ایس آئی عامر خان،اے ایس آئی فخر الزمان،اے ایس آئی عرب جان بمع بھاری نفری پولیس اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی دوران چھاپہ زنی بدنام زمانہ منشیات فروشان گل محمد ساکن زیدہ حال شیخ ڈھیری، محمد طاہر ساکن مانکی ،سجاد علی ساکن لاہور،سید ساکن لاہور کو گرفتار کر کے مجموعی طور 11021گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں