لیبر ڈائریکٹر صوابی مزدوروں کی بجائے کارخانہ داروں‌کی مفاد کیلئے کام کرنے پر مامور

گدون (نمائندہ صوابی ٹائمز) لیبر ڈائریکٹر صوابی مزدوروں کی بجائے کارخانہ داروں‌کی مفاد کیلئے کام کرنے لگ گیا. شکایت کرنے والے مزدوروں کو ڈرایا دھمکایا اور مزدروں کو حراساں کرنےکے بعد ان کے فائلز بھی ساتھ لے گئے. تفصیلات کے مطابق لیبر ڈائریکٹر صوابی عرفان نے گدون انڈسٹریل زون کے متعدد کارخانوں کا دورہ کیا اور اس دوران مزدوروں‌کو حقوق دلوانے کی بجائے با اثر کارخانہ داروں کی طرف داری کرتے ہوئے مزدوردشمن پالیسی کے مطابق مزدوروں‌کو ڈرایا دھمکایا.
ڈائمنڈ فوم فیکٹری کے مزدور یونین کے عہدیداروں کو ڈرانے دھمکانے کے بعد ان کے فائلز بھی ساتھ میں‌لے گئے اور ان کو شاہ منصور آفس جانے کی ہدایات جاری کر دی جہاں پر ان کو مزید حراساں کیا گیا.

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں