صوابی: پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر صوابی سے پچھلے کئی مہینے سے تنخواہ نہ ملنے پر شکایت کی تھی. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود نے پرائیویٹسکول کے مالکان کے وفد کو اپنے دفتر بلوا کر دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو مہینوںسے تمام تعلیمی ادارے بشمول پرائیویٹ سکول بند پڑے ہیں.سکول بند ہونے کی وجہ فیسوں کی مد میںکوئی بھی رقم موصول نہیں ہورہی جس کی وجہ سے پرائیویٹسکولز کے مالکان کو بھی کافی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. جیسے ہی حالات سازگار ہوں اور سکولز کھل جائیںتو تمام اساتذہ کے واجبات ادا کردئے جائیںگے.ڈپٹی کمشنر نے پرائیویٹسکولز کے اساتذہ اور مالکان کے موقف کو صوبائی حکومت کے ساتھ جلد از جلد نمٹانے کا وعدہ کیا.
اس موقع پر ڈسٹرکٹایجوکیشن آفیسر صوابی اور پرائیویٹسکول ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران کسی بھی آئے ہوئے مہمان نے نہ تو ماسک پہنا تھا نہ ہی باقی کسی بھی قسم کے ایس او پیز پر عمل کیا تھا. تاہم بعد میںڈپٹی کمشنر کے کہنے پر صرف فوٹو سیشن کے لئے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو حفاظتی ماسک پہنائے گئے. جبکہ باہر غریب عوام کو ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ کیا جا رہا ہے.
