جلسہ منعقد کرنے پر ترکئی ہاؤس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، سید علی شاہ گیلانی

رزڑ:پاکستان مسلم لیگ سوشل میڈیا کے جنرل سیکرٹری سید علی شاہ گیلانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکئی ہاؤس میں جلسہ منعقد کرنے پر ترکئی ہاؤس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے.صوابی ٹائمز کو خصوصی انٹریو میں سیدعلی شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ کیا قانون صرف غریب دوکاندار یا مسجد کیلۓ ہے ؟ جہاں پر حکومت اپنے ایس او پیز منوانے کیلئے ہر قسم کے قانونی حربے استعمال کر رہی ہے.
ترکئی ہاؤس میں‌جلسہ منعقد کرنے کے حوالے سے اپنے رد عمل میں‌پاکستان مسلم لیگ کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیم اپنے مفاد کیلۓ جلسہ کررہے ہیں جبکہ قانون کے رکھوالے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی جلسے کو سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں. کیا یہ ہے نیا پاکستان؟
انہوں نے ڈی سی صوابی اور ڈی پی آو صوابی کو ترکئی ہاؤس کے خلاف پوری نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا کہا ہے کیونکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں .

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں