صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کی نئی کابینہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، شہرام خان ترکئی

رزڑ:صوابی کی تنظیم امور کے حوالے سے پی ٹی آئی صوابی کا اجلاس ترکئی ہاؤس میں‌منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ ہم نئی بنائی گئ صوابی کی کابینہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوابی کے نئے عہدیداران کے نوٹیفکیشن سے پہلے کسی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئ۔ ہم پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گئے ۔
شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ صوابی میں‌پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی کو دھڑے بندی سے بچانا ہوگا ۔ جو لوگ منتحب کیے گئے وہ ہمارے بھائی ہیں مگر طریقہ کار غلط اختیار کیا گیا ۔شہرام ترکئی نے اپنے خطاب میں‌کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے کیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گئے ۔خدا راہ پارٹی کو تقسیم نا کیا جائے ۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ اتفاق کے ساتھ آگئے بڑھ جائے ۔ شہرام ترکئی نے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی کرنے والے کا محاسبہ کیا جانا چاہے ۔آخر میں‌انہوں نے کہا کہ عمران کے مشن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں