کوٹھا،بھٹی آباد کا ایک کلو میٹر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

صوابی: کوٹھا بھٹی آباد کا علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ علاقے کا ایک کلو میٹر روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے،جس میں بڑے بڑے کھڈے بننے کے باعث عوام کو آنے جانے میں دشواری کا سامناہے، یاد رہے کہ اسی روڈ پر علاقے کا واحد بی ایچ یو کیپٹن محمد علی شہید ہسپتال بھی واقع ہے، علاقے میں صفائی کا انتظام بھی انتہائی ناقص ہے، سڑک کے اوپر کوڑاکرکٹ کے ڈھیر جمع ہیں، جس کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، نکاسی آب کی نالیاں بند پڑی ہے، جس کی وجہ سے علاقے کا گندا پانی روڈ پر بہنے لگی ہے۔ اہلیان علاقہ کے 70فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا،انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر علاقے کی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں یونین کونسل کی کمیٹی بھی مکمل طور پر نا کام ہیں۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں