سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے پر نواں‌کلی کا نوجوان گرفتار

رزڑ : ذیشان ولد حکم داد سکنہ نواں کلے نے اپنے فیسبک اکاونٹ سے اپنے کچھ تصاویر اپلوڈ کئے تھے جسمیں مذکورہ ملزم اسلحہ کی نمائش کررہا تھا۔ ایک تصویر میں اس نے اپنے سر پر پستول بھی رکھا تھا جو اقدام خودکشی کے مترادف ہے۔
چونکہ مقامی پولیس نے حال ہی میں پولیس کی سوشل میڈیا ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو دن رات فیسبک اور دیگر سماجی رابطوں کے ویبسائیٹس کو مانیٹر کررہے ہوتے ہیں اور ان افراد کہ خلاف قانونی کاروائی کرتے ہیں جو اپنے ذاتی اکاونٹس یا پیجز سے ایسے مواد شائع کرتے ہیں جس سے علاقے میں نقص امن کا اندیشہ ہو۔ اسی طرح سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم ذیشان کے فیسبک اکاونٹ سے اپلوڈ شدہ اسلحہ کے نمائش پر مبنی تصاویر کو قانونی کاروائی کی خاطر مقامی پولیس کو خبردار کیا، جس پر SDPO رزڑ علامہ اقبال نے SI فہیم باچہ انچارج چوکی نواں کلے کو ملزم ذیشان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے ہدایات جاری کئے۔ جسے نہ صرف 2 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کیا بلکہ اس کے قبضے سے وہی 30 بور پستول بھی برآمد کی، جسکی وہ سوشل میڈیا پر نمائش کرکے اپنے جیسے اور جوان لڑکوں پر غلط اثرات مرتب کررہا تھا۔

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

خبردار! سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت مختاط رہے کیونکہ مقامی پولیس کی سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم 24 گھنٹے اب نگرانی کرتے ہیں کسی بھی قسم کے ایسے مواد شئیر نہ کریں جس سے انتشار پھیلے یا امن و امان میں خلل پیدا ہو۔ ورنہ آپکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں