نواں‌کلی کے عوام کا گیس کی غیر منصفانہ تقسیم پر عدم اطمینان کا اظہار

رزڑ:‌سوئی گیس کی عوام کو غیر منصفانہ تقسیم پر اہلیان نواں‌کلی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے. نواں‌کلی کے خودر خیل محلہ کے عوام نے غیر معیاری پائپ پر اعتراضات کئے جس کے بعد اس محلے کو گیس کی سپلائی دانستہ طور پر روک دی گئی.
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سے میڈیا پر یہ بیانات دیتے آئے ہیں‌کہ ہماری پارٹی انصاف کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کی جائے گی. تاہم صوابی میں وزیر اعظم کے وژن کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے عوام دشمن پالیسی پر گامزن ہیں. تمام سرکاری محکمے ان کے تابع ہیں اور تعلیم جیسا مقدس محکمہ بھی ان لوگوں‌کی تصرف میں ہے اگر کوئی بھی ان کی پالیسیوں سے تضاد رکھیں تو ان کا فوراََ تبادلہ کیا جاتا ہے تاہم اس کی وجہ سے عوام پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہو رہے ہیں. عوام علاقہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ یہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں‌کو لگام دیں.

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں