پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا، خلاف ورزی پر سخت سزا ملے گی۔ تفصیلا ت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ماسک کے بغیر باہر نکلنے والے سلاخوں کے پیچھے جانے کو تیار ہو جائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں این ڈی ایم اے کے پی ایکٹ 2010ء کے تحت نقد جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔
اس ضمن میںڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود نے بھی اپنی فیس بک پیج پر عوام کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے کہ صوابی میںیہی چیز لاگو ہوگی. اس سے پہلے مردان کی ڈپٹی کمشنر نے بھی نوٹٰی فیکیشن کے ذریعے مردان میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانے اور سزا کی آگاہی کی ہے.
Advertisements
