گدون میں زندہ مویشیوں کو آگ لگا کر جلانے والا ملزم گرفتار

گدون:اُتلہ پولیس نے زندہ مویشیوں کو آگ لگا کر جلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا. ملزم کا تعلق گھابسنی، گدون سے ہے اور اسکا نام خیال زمان ہے. ملزم خیال زمان نے موقف کر لیا کہ انتقام لینے کے لیے بے زبان جانوروں کو زندہ جلا دیا.
تفصیلات کےمطابق کچھ عرصہ پہلے گدون گھابسنی میں نامعلوم افراد نے مویشیاں کو آگ لگا کر مکان میں موجود 4 گائے، 2 بچھڑے، 2 بکریاں کو زندہ جلا دیا تھا ۔ اس واقعہ پر علاقہ کے عوام بہت دکھ اور غصے کا اظہار کر رہے تھے اور ملزمان کو لعن طعن دے رہے تھے۔اس پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔ٹوپی پولیس نے ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخارعلی کی قیادت میں تفتیش کر تے ہوئے ملزم خیال زمان ولد کچکول سکنہ گھابسنی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ سب انتقام لینے کے لئے کیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں