عاقب اللہ خان کی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات

پشاور:ایم پی اے عاقب اللہ خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی.ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، عوام کو خوراک کی ترسیل ، کرونا وائرس کے متاثرین اور ضلع صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آنے والے دنوں میں صوابی میں شروع ہونے والے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی.
وزیر اعلی محمود خان نے ایم پی اے عاقب اللہ خان کو یقین دلایا کہ انشااللہ ضلع صوابی میں تمام پروجیکٹس کی بروقت تکمیل بھی ہوگی اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی.وزیر اعلی نے یقین دلایا کہ ضلع صوابی میں پہلے کی طرح اس سے زیادہ ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھاینگے اور عمران خان کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں