پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ

پشاور:کورونا وائرس کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس سلسلے میں پشاورہائی کورٹ کی جانب سے بندش کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے. اعلامیے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کا پشاور بنچ 13 مئی سے 31 مئی تک بند رہے گا،اس کے ساتھ پشاورہائی کورٹ کے تمام دفاتر،برانچ،باررومز ایڈوکیٹ جنرل بلاک دیگر جہگیں بھی بند رہینگی،اعلامیہ
تاہم بیل کے متعلق برانچ کھلے رہینگےاوردو پرنسپل اسٹاف کام جاری رکھیں گے.اعلامیہ کے مطابق دیگر اضلاع کے مرد اور خواتین ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ ہونگے. تاہم پشاور ہائی کورٹ میں ڈیوٹی کرنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا.ڈیوٹیاں کرنے والے ہائی کورٹ ملازمین تحریری حلف نامہ دے گا کہ ان کے گھر یا نزدیک کے لوگوں میں کورونا کا مریض نہیں ہے. کورونا کے متعلق غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں