آہستہ آہستہ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی لائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا آہستہ آہستہ اس میں مزید نرمی لائیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی لائیں گے اور صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں بھی کھولیں گے۔
وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے آگاہی مہم کیلئے فنڈز مانگ لئے، جس پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو اشتہارات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں