صوابی میں‌مزید دو افراد کورونا وائرس سے جاں‌بحق، 56 متاثرین میں‌22 صحت یاب

صوابی: پچھلے 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2 مریض وفات پا چکے ہیں جس میں مراد علی شاہ سکنہ فرمولی محلہ سیرئ جوکہ کل ایل آر ایچ پشاور میں فوت ھوئے تھے اور خان شیر ساکنان شیخ ڈھیری چھوٹا لاھور آج باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں وفات پاگئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی جناب گوھر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کا تصدیق کر دیا ھے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں ضلع صوابی میں کرونا سے یہ دو اموات ھوگئے ھیں اور اسی طرح اب تک ضلع صوابی میں کل 6 بندے کرونا سے فوت ھوچکے ھیں ۔۔یاد رھے خان شیر ساکنان شیخ ڈھیری باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے اور آج صبح انتقال کر گئے ۔ اسی طرح ضلع صوابی میں اب تک کل کرونا سے 6 بندوں کی موت واقع ھوگئ ھے ۔ضلع صوابی میں کرونا کے کل 56 کیس ریکارڈ ھوچکے ھیں جس میں 22 صحت یاب ھو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں اور 28 بندے اب بھی زیر علاج ھے جبکہ 6 بندے فوت ھوچکے ھیں ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی جناب گوھر خان نے عوام سے اپیل کیا ھے کہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں ۔ کرونا وائرس کی بڑھتی ھوئی بیماری کو روکنے کی خاطر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے کافی سختی کر رکھی ھے اور مکمل لاک ڈاون کیلئے کئ مرتبہ نوٹیفیکشن بھی جاری کئے ھیں لیکن ھمارے عوام اس وبائی مرض سے ابھی تک بے خبر بغیر کسی خوف کے بازاروں میں ھجوم بناتے ہیں ۔بغیر کسی مقصد کے بازاروں اور پبلک مقامات پر ھجوم قابل تشویش ھے ۔ عوام الناس کی اطلاع کیلئے عرض ھے کہ حقیقت میں یہ ایک خطرناک وباء ھے اور اس نے پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو اپنے لپٹ میں لے لیا ھے ۔

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں