مردان: رنگ روڈمردان پر ٹریفک حادثے کی نتیجے میںشیوہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا . ہمارے نمائندے محمد عبد اللہ کے مطابق مردان رنگ روڈپر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میںشیوہ، صوابی سے تعلق رکھنےو الا گوہر نامی شخصجاں بحق ہو گیا. گوہر زمان موٹر سائیکل پر سوار تھا اور ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میںجاںبحق ہو گیا. گوہر زمان کی میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
مرحوم گوہر زمان کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر محلہ غلام خیل، شیوہ کا پتہ درج ہے. شناختی کارڈ کے مطابق مرحوم کی تاریخ پیدائش 1974 میں ہوئی. جبکہ ان کے والد کا نام شناختی کارڈکے مطابق دلشاد خان ہے.
Advertisements
