تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی

ٹانک:ورکر یونین ٹی ایم اے ٹانک کے صدر سعید گل بیٹنی نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ٹی ایم اے ملازمین گزشتہ 11ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں پی ایل اے اکاؤنٹ کو فوری بحال کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس پر موقع ورکر یونین کے پریس سیکرٹری کفایت اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ان کا کہناتھاکہ ٹی ایم اے ملازمین نے کورونا ایمرجنسی میں دن رات فرض شناسی سے ڈیوٹی سرانجام دی حکومت نے ہیلتھ ملازمیں کے لئے ایمرجنسی الاؤنس کا اعلان کیا لیکن دوسری طرف ٹی ایم اے ملازمیں ڈیوٹی کے باوجود بھی اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ مقد س کے ساتھ عید کی امد لیکن ٹی ایم اے ملازمین تنخواہوں سے محروم جس کی وجہ ملازمیں کے گھروں میں عید کی تیاریوں کی بجائے صف ماتم بچھ چکی انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل اے کو فوری بحال کیاجائے تاکہ ملازمیں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو بصور ت دیگر عید سے قبل وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں