رزڑ‌میں پٹرول پمپ مالکان کو مہنگا تیل بیچنے پر بھاری جرمانے

رزڑ: ترجمان ڈپٹی کمشنر صوابی کے مطابق تحصیل رزڑ‌کے ایڈیشنل اسسٹنٹ‌کمشنر عبدالمقسط نے رزڑ‌میں‌مختلف پٹرول پمپس میں‌قیمتوں کا جائزہ لیا اور مہنگا تیل بیچنے کی وجہ سے کئی پٹرول پمپ کے مالکان بھاری جرمانے عائد کر دئے. عبدالمقسط نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایت کی روشنی میں‌پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، ان کے مطابق انہیں‌شکایت موصول ہوئی تھی کہ پٹرول کی قیمتیں‌کرنے کے باوجود بھی کئی پٹرول پمپ والے ایک روپیہ سے لے کر تین روپیہ تک مہنگا بیچ رہے تھے جس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں‌لائی گئی.
یاد رہے کہ یکم مئی سے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں‌کمی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 81.58 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 80.10روپے مقرر کی تھی، تاہم پٹرول پمپ کے مالکان اپنی مرٍضی کی قیمتیں لگا کر ناجائز منافع کمانے میں لگے ہوئے ہیں.

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College
کیٹاگری میں : رزڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں