صوابی میں کورونا سے متاثرہ چوتھا مریض جاں بحق

صوابی:باجا میں‌کورونا سے متاثرہ چوتھے مریض‌کا انتقال ہوگیا. کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام آمراء جان تھا جس کی عمر 75سال تھی اور وہ سکنہ باجا ،خانپور آبادکی رہائشی تھی. مرحومہ کی لاش کو ٹی ایم او صوابی عتیق الرحمان بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے صوابی کے عملہ نے ان کا نماز جنازہ ادا کرکے باعزت طریقے سے باجا قبرستان میں دفنایا۔ دفنانے سے پہلے اور بعد میں تمام علاقے، جنازگاہ اور قبرستان میں حفاظتی سپرے بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ صوابی میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 31 تھی، جن میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور اس کے دو بچے بھی شامل تھے. تاہم صوابی کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان میں‌سے 12 پہلے ہی سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 3 افراد کی پہلے سے موت ہو چکی ہے.

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں