مساجد میں بیس نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگادی گئی

مردان(ترجمان ڈپٹی کمشنر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں تراویح اورنماز باجماعت کےدوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت خیبر پختونخواہ اور علمائے کرام کے مابین متفقہ 20نکات پرعملدرآمد کیلئے ضلع بھر کےاساتذہ کرام کی ڈیوٹی لگانےکا حکم نامہ جاری کردیا !
تمام کیڈر کے اساتذہ اپنے آبائی علاقوں یا جس علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دےرہےہیں میں مساجد میں 20نکاتی ایجنڈےپر عملدرآمد کیلئے ماموررہیں گے۔روزانہ کی بنیاد پراستادخود ایک مسجد میں موجود ہوگا، اورروزانہ کی بنیاد پر ماناسب معاشرتی فاصلہ پرقرار رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریگا۔جہاں کہیں خلاف ورزی ہورہی ہومتعلقہ استاد تحصیل لیول کی کمیٹی کو رپورٹ کریگا جہاں سے مذید کاروائی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو رپورٹ دی جائیگی۔ضلع انتظامیہ کے افسران، تحصیلدار و نیب تحصیلداران ، محکمہ بلدیات کے اہلکاران محکمہ پولیس کے تعاون سے ان تمام کی نگرانی کریں گے ۔
تمام اساتذہ روزانہ کی بنیاد پر پروگریس رپورٹ متعلقہ تحصیل کمیٹی کو بھجوائینگےجہاں سے ضلعی انتظامیہ کو بھجوائی جائیگی۔

Advertisements
Sponsored by Islamia School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں