گھر میں شور مچانے پر ننھی بھتیجی چچا کے ہاتھوں قتل

پشاور(نمائندہ صوابی ٹائمز) گھر میں شور مچانے پر ظالم چچا نے ننھی بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پشاور میں تھانہ تہکال کے علاقہ ارباب روڈ پر گھر میں شور مچانے پر چچا نے فائرنگ کر کے 7 سالہ بھتیجی عشال کی جان لے لی، واقعہ دو روز قبل اس وقت پیش آیا جب رات کے وقت عشال گھر میں بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اس دوران اس کا چچا فضل حیات جوکہ گھر کی اوپر والی منزل میں رہائش پذیر تھا اس نے بالائی منزل پر کھڑے ہوکر غصے میں فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں صحن میں کھیلنے والی ننھی عشال جاں بحق ہوگئی، افسوس ناک واقعے کے بعد قاتل چچا گھر سے فرار ہوگیا، بچی کے والد نے بیٹی کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ تہکال میں درج کروا دی۔ اس واقعے کی ویڈیو بن گئی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں