ترکئی خاندان کی طرف سے صوابی بھر میں‌آٹے کی تقسیم

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی بھر میں جہاں‌لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروبار اور مزدور طبقہ متاثر ہو رہا ہے وہاں ترکئی خاندان صوابی بھر کے مزدوروں میں‌آٹا تقسیم کررہی ہے. اس سلسلے میں آج یوسی سیرے، یوسی مانیرہ پایان اور یوسی مانیرے گلشن آباد میں کورونا سے متاثرہ خاندانوں‌میں آٹا تقسیم کیا. اس سے پہلے ترکئ فیملی کی طرف سے یوسی ڈاگئ ،یوسی مانکی،یوسی جہانگیرہ اوریوسی نبی بیکی میں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد کے لیے آٹے کا ٹرک فراہم کردیا گیا تھا.
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے ترکئی خاندان کی طرف سے یوسی تو ڈھیر،سردچینہ، چھوٹا لاہور، یوسی چکنودہ، یوسی یارحسین،یوسی اسماعیلہ، یوسی ادینہ ، یوسی شیوہ اور صوابی کے کئی دیگر علاقوں میں‌بھی کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار افراد میں‌آٹا تقسیم کیا گیا تھا. اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما بلند خان ترکئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکئی خاندان ایک عرصہ سے غریب کی مدد کرنے میں‌بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج بھی مصیبت کی اس گھڑی میں‌ہم صوابی کے عوام کے ساتھ ہیں‌اور صوابی کے باقی ماندہ علاقوں میں‌بھی جلد از جلد آٹے کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں