دکانداروں کے بعد احساس ایمرجنسی کیش سنٹرز میں بھی امدادی رقوم پر کٹوتی

صوابی (نمائندہ صوابی ٹائمز)صوابی بھر میں جہاں کئی دنوں سے دکاندار غریب عوام سے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی امداد پر کمیشن کاٹا جا رہا تھا وہاں ابھی صوابی بھر کے احساس ایمرجنسی کیش سنٹرز میں بھی غریب عوام سے احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم پر کٹوتی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے. اس سلسلے میں ہمارے نمائندے کے مطابق گورنمنٹ‌ہائی سکول سپین کانی میں 300 روپے سے لے کر 500 روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے. اس کے علاوہ گورنمنٹ‌پرائمری سکول ڈاگئی میں عوام سے 50 روپے سے لیکر 300 روپے کی کٹوتی کی شکایات صوابی ٹائمز کو موصول ہوئی.
کالوخان میں بنے ایمرجنسی کیش سنٹر میں بھی لوگوں سے 100 روپے سے لیکر 300 روپے کی کٹوتی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں. اسی طرح یارحسین ، ادینہ، ترکئی، منصبدار، دوبیان، ترلاندی، شیوہ، نارنجی اور دیگر سکولوں‌پر بنائے گئے ایمرجنسی کیش سنٹرز میں‌بھی غریب عوام کو ملنے والی امداد میں 100 روپے سے لیکر 1000 روپے تک کی کٹوتی کی اطلاعات مل رہی ہے. مگر چونکہ یہ ایمرجنسی سنٹرز حکومت کے اپنے بنائے ہوئے ہیں اس لئے ان کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی جارہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں