کرونا لاک ڈاون، پاک آرمی اور ضلعی پولیس نے مردان میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا

مردان(صوابی ٹائمز نیوز)کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کو موثر بنانے کے لئےپاک آرمی اور ضلعی پولیس نے مردان میں مشترکہ کافلیگ مارچ کیا ، فلیگ مارچ تھانہ سٹی سے شروع ہوکرسارے شہری علاقہ میں کیاگیا ، مارچ کے دوران لاوڈ سپیکرز کے ذریعے عوام الناس کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات دی گئی، اس موقع پرڈی پی اوسجادخان نے کہا کہ عوام الناس کے تعاون سے ہی کرونا وائرس مزیدپھیلنے کی روک تھام ممکن ہو رہی ہے عوام کی تحفظ کے لئے پولیس اور دیگر ادارے فرنٹ لائن پر اپنا کردارادا کررہے ہیں عوام الناس پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں

Advertisements
Sponsored by Orbit School and College

اپنا تبصرہ بھیجیں