ٹوپی (صوابی ٹائمز نیوز)عاصم ولد شیرین رحمٰن ساکن ملک آباد گدون کی قتل شدہ لاش 3 مہینے بعد ٹوپی پولیس نے برآمد کرلی ۔ 3 مہینے پہلے نواجوان عاصم پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق گل نجیب کا نواسہ اور شیرین رحمان پولیس اہلکار کا بیٹا محمد عاصم جو کہ کچھ مہینے پہلے لاپتہ ہوا تھا ان کی لاش ٹوپی میں برا مٹونہ میں مل گیا ۔ نماز جنازہ کل بروزِ جمعہ رات 09:30 بجے ملک آباد گدون میں ادا کی گئی ۔ عوام علاقہ نے ڈی پی او صوابی عمران شاہد ، ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار خان اور تھانہ ٹوپی ایس ایچ او نیاز علی خان سے اہیل کی ہے کہ محمد عاصم کے قاتلان ٹریس کر کے قاتلان کی فوری گرفتاری کی جائے

Advertisements
Sponsored by Shayan Bakers

اپنا تبصرہ بھیجیں