مردان پولیس کا مکمل لاک ڈاون کئے گئے منگاہ یونین کونسل کے لئے حفاظتی اقدامات

مردان (صوابی ٹائنز نیوز) پولیس کا مکمل لاک ڈاون کئے گئے منگاہ یونین کونسل کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ امدادی پیکجز فراہم کرنے کے لئے بھی پیش پیش، ڈی پی او سجادخان کی خصوصی کاوشوں سے منگاہ کے عوام کے لئے اُمّہ ویلفیئر ٹرسٹ نوشہرہ کی جانب سے تقریباً ایک سو گھرانوں میں امدادی پیکجز تقسیم کئےگئے، امدادی پیکجز میں آٹا، گھی،چاول اور دال وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر اُمّہ ویلفیئر ٹرسٹ کےکنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سعید عمران نے مستحق افراد میں پیکجز تقسیم کئے اور متاثرہ علاقہ کو پاک آرمی اور ڈسٹرکٹ پولیس مردان کی جانب سے فراہم کی جانے والی حفاظتی انتظامات اور بالخصوص ڈی پی اوسجادخان کا متاثرہ عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔اس حوالے سے ڈی پی اوسجادخان نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، مردان پولیس اپنی عوام کے ساتھ ہیں اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقہ کی ویلفیئر اور دیگرامدادی کاروائیوں میں سرگرم عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں