صوابی میں کورونا کا پانچواں مریض مکمل طور پر صحتیاب

صوابی (صوابی ٹائمز نیوز) مانیری سے تعلق رکھنے والا شاہ ولی خان باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں‌زیر علاج تھے جس کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر لیا گیا. یاد رہے کہ صوابی بھر میں تصدیق شدہ نو مریضوں میں سے چار مریض پہلے سےصحت یاب ہو گئے تھے جن کو ہسپتالوں سے فارغ کر کے اپنے گھرں کو منتقل کر دیا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی شاہد محمود نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ضلع صوابی میں کل نو افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئے تھے ان کو چھوٹا لاہور اور ٹوپی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال میں قائم آئسو لیشن وارڈ میں داخل کر دیئے گئے تھے ان میں سے چار مریض جن میں مسماة ملکہ نشاط سکنہ مرغز ، محمد یوسف سکنہ گاڑ منارہ،محمد خالد سکنہ بادہ علاقہ گدون ،محمد خورشید سکنہ کوٹھا اور شاہ ولی خان مانیری صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر کے انہیں اپنے گھروں کو منتقل کر دیا گیا جب کہ ایک مریض پروفیسر محمد صابر اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں‌کل30 مشکوک کیسز سامنے آئے تھے جن میں صرف 9 افراد کے ٹسٹ‌ریزلٹ پازیٹیو آئے تھے. ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 30 افراد میں‌سے 16 کے رپورٹس پہلے ہی سے نیگیٹیو آئے تھے جبکہ 5 افراد کی رپورٹس آنے ابھی باقی ہیں. تاہم اب ان میں‌سے 5 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک شخص‌خورشید کی موت واقع ہو چکی ہے جس کا تعلق جگناتھ سے تھا. انہوں نے مزید کہا کہ باقی تین افراد کی حالت بھی تشویش سے باہر ہے.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع صوابی میں کورونہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی ضلع بھر کے عوام کے تعاون سے ممکن ہوا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہم سب کو مل کر اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنا چاہئے محکمہ صحت کے حفاظتی تدابیر کے مطابق ہر دو گھنٹے کے وقفے سے ہاتھوں کو صابن سے کم از کم بیس سیکنڈ تک دھونے کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملانے، گلے ملنے ، اجتماعات اور ہجوم والے مقاما ت پر جانے سے گریز کیا جائے بخار ، نزلہ ، زکام یا کھانسی کی صورت میں اپنے گھروں میں رہنے کے علاوہ ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کر وائیں اگر گاڑی میں سوار کسی شخص کو بخار ، نزلہ و زکام کھانسی یا بدن میں درد کی شکایت ہو تو اس کو فوری طور پر گھر میں قرنطینہ کرنا چاہئے ڈرائیور اور کنڈیکٹر حضرات دوران سفر ماسک اور دستانوں کا استعمال کرنے کے علاوہ جراثیم کش محلول اور صابن کو گاڑی میں رکھا کریں ۔صوابی میں کورونا کے تین مریض‌مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیںڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صحت یاب مریضوں کو ہسپتال سے گھروں کو منتقل کر لیا گیا. انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بھی اختیاط سے کام لیں اور بغیر ضروری کام کے گھر سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں