صوابی میں پولیو ورکرز کو ایوارڈز سے نوازہ گیا

صوابی(صوابی ٹائمز نیوز ) تفصیلات کے مطابق صوابی میں پولیو ورکرز کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر صوابی اور ڈی ایچ او صوابی نے شرکت کی ۔تقریب میں پچھلے مہینے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی دو پولیو ورکرز کی ورثاء کو 44 لاکھ فی کس رقم ادا کی گئی۔دو تحصیلوں تحصیل رزڑ اور لاہور کے پولیو ورکرز کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ اور اسناد دی گئی۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا کہ پولیو ورکرز کی ڈیوٹی یقیناّ قوم کی بہتر مستقبل کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔ان ورکرز نے ہمیشہ مشکل حالات میں ڈیوٹی سرانجام دی ہیں جسکی ضلعی انتظامیہ اعتراف کرتی ہے۔حکومت ان ورکرز کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔آج کی اس تقریب کا مقصد ان لیڈی ورکرز کو باآور کرانا ہے۔کہ نیشنل کاز کے لیے ہم ایک پیج پر موجود ہے۔تقریب سے ڈی ایچ او صوابی نے بھی خطاب کیا۔اور پولیو ورکرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں اے سی ھیڈ کوارٹر سمیت چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان نے شرکت کی۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں