میراتھن ریس میں صوابی کی شاندار کارکردگی

صوابی( صوابی ٹائمز نیوز) پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹورازم ڈپیپارٹمنٹ کی طرف سےصوبہ خیبر پختونخواہ کے مالم جبہ سوات میں قومی سطح پرسنو میراتھن ریس کا انعقاد کیاگیا۔سنو میراتھن ریس کے اس مقابلے میں پورے پاکستان سےتقریبا500کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔جن میں صوابی سے ضلعی کوارڈینیٹر عباس عالم کے زیر نگرانی 50کھلاڑی شامل تھے۔اس سنو میراتھن ریس میں پاکستان کی سطح پر 5کلومیٹر دوڑ میں صوابی سلیم خان گاوں کے اسامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 15ہزار روپے نقد انعام،توصیفی سرٹیفیکیٹ اورمیڈل جیت لیاجبکہ سلیم خان گاوں صوابی کےعباس عالم نے پانچواں پوزیشن حاصل کرکے توصیفی سرٹیفیکیٹ اورمیڈل جیت لیا جبکہ10کلومیٹر دوڑ میں صوابی حمزہ ڈھیر گاوں کے عالمزیب نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 30ہزارروپے نقد انعام،توصیفی سرٹیفیکیٹ اور میڈل جیت لیا۔اورانعام اللہ نےہشتم پوزیشن حاصل کرکے میڈل اور سرٹیفیکیٹ لیا۔اس کے علاوہ صوابی کے16کھلاڑیوں نے پاکستان کے سطح پرٹاپ 10میں پوزیشن حاصل کرکے مڈلز اور توصیفی سرٹیفیکیٹس جیت لیے۔

Advertisements
Sponsored by Rehman Medical Center

اپنا تبصرہ بھیجیں